بھٹکل:20/اپریل (ایس او نیوز)20اپریل بروز جمعہ کو بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے چوتھنی کے مکین ایر ا درگپا نائک نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ امیدوار ایرا نائک کی طرف سے اے سی دفتر میں داخل کئے افی ڈیوٹ کے مطابق تجارت سے منسلک ہیں اور ایس ایس ایل سی تک تعلیم حاصل کی ہے۔
ان کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ یہ کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھ کے ضلع صدر ہیں۔ جب کہ سنگھ کے جنرل سکریٹری کمار نائک نے ایرا نائک کی امیدواری کو ان کا نجی فیصلہ بتاتے ہوئے سنگھ سے کوئی تعلق نہیں ہونےکی بات کہی ہے۔